10 فیصد سے کم کورونا والے شہروں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں 10 فیصد سے کم کورونا والے شہروں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق انڈور اجتماعات اور شادیوں میں لوگوں کی گنجائش 300 سے بڑھا کر 500 کر دی گئی ہے جب کہ آؤٹ ڈور اجتماعات اور شادیوں کی سو فیصد ویکسینیشن والے افراد کے ساتھ اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش 70 فیصد سے بڑھا کر 80 فیصد کر دی گئی۔ جب کہ ریل گاڑی میں مسافروں کی گنجائش 80 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی ہے۔

این سی او سی کا پی ایس ایل کے حوالے سے بڑا فیصلہ

این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں کو کورونا پروٹوکول پر عملدرآمد کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈومیسٹک پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی پر پابندی 28 فروری تک برقرار رہے گی۔

این سی او سی کے مطابق 10 فیصد سے زائد کورونا شرح والے شہروں اور اضلاع میں گلگت، مردان اور مظفرآباد شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں