عالمی سب میرین میں خرابی،پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

internet-speed

پاکستان میں ٹوئٹر اور یوٹیوب کی سروس ڈائون ہو گئی


عالمی سب میرین میں خرابی کے باعث پا کستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی۔

عالمی سب میرین کیبل میں پاکستانی سمندری حدود سے 400 کلو میٹر کے فاصلے پر کیبل میں فالٹ پایا گیا ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فالٹ کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹرانس ورلڈ کیبل کے صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل سے وقتی طور پر بینڈ وتھ کا انتظام کیا جارہا ہے۔ سمندر میں فالٹ کی اصل جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان میں سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں