اب وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے،شاہد خاقان عباسی

کرپشن سب سے بڑا مسئلہ، بجلی و گیس صوبوں کے حوالے کی جائے، مایوسی کیسے دور ہو گی؟ شاہد خاقان

  مسلم لیگ ن کےرہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ٹھیک کہتے ہیں گھبرائیں نہیں کیونکہ اب وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ  عدم اعتماد کی تحریک کےلیے مشاورت جاری ہے۔وزیراعظم ٹھیک کہتے ہیں گھبرائیں نہیں کیونکہ اب وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات ،گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر کا عہد ہ ریاست کا عہدہ ہوتاہے لیکن اب صدر مملکت کا کام صرف آرڈیننس جاری کرنا ہے۔میڈیا اور عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ معلوم نہیں پیکا آرڈیننس کی کیاضرورت تھی۔پیکا ایکٹ کے ذریعے عوام کی آواز دبانا مقصد ہے۔محسن بیگ کے کیس میں نمونہ سب کے سامنے ہے۔پولیس اور ادارے عمران خان کی انتقامی کارووائی کا حصہ نہ بنیں۔

ان کا کہنا ہے  کہ بےبنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں،پراسیکیوٹر کو بھی کیس کا پتہ نہیں ہوتا۔وزیر،وزیراعظم اور چیئرمین نیب الزامات لگانے سے تھکتے نہیں۔ حکومت کے غیر قانونی مشیر احتساب اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان صرف یہی کہتے  ہیں کہ کسی کو چھوڑوں گا نہیں۔موجودہ حکومت کے کرپشن کے کیسز چیئرمین نیب کو نظر نہیں آتے۔چیئرمین نیب بتائیں کرپشن میں کتنے لوگوں کو پکڑا ہے؟

 


متعلقہ خبریں