دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کے لیے کوروناپابندیوں میں نرمی


پاکستان سےدبئی  اور شارجہ جانے والے مسافروں کے لئے کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی  کے مطابق دبئی جانے والے مسافروں  کے لیے ائیرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی۔

سی اے اے کے مطابق ٹیسٹ ختم کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں کو ائیرپورٹس پر 48 گھنٹے قبل لیئے گئے نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔ ٹیسٹ کا 48 گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دیئے گئے سیمپل کے وقت سے شروع ہوگا۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔مسافر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک سیلف قرنطینہ کرنا ہوں گے۔

دبئی ٹرانزٹ کرنے والے تمام مسافروں کو پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں