آئین،قانون،جمہوریت کے دفاع کی جنگ لڑیں گے،مریم اورنگزیب


لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین، قانون اور جمہوریت کے دفاع کی جنگ پوری قوت سے لڑیں گے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیکا آرڈیننس کے خلاف اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیکا آرڈیننس جدید تاریخ کا عجوبہ ہے جس میں جرم کی تعریف ہی نہیں۔ حکومت آزاد عدلیہ کے تصور کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاہ قانون آئین سے متصادم اور آزادی کے منافی ہے اور پی ایم ڈی اے کو نئے ادارے کے نام پر پھر سے مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے،شاہد خاقان عباسی

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ آئین، قانون اور جمہوریت کے دفاع کی جنگ ہے اور ہم یہ جنگ پوری قوت سے لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتے،تعلقات تجارتی بنیاد پرہونگے: وزیراعظم

دوسری جانب صحافیوں کی تنظیم پی ایف یو جے نے پیکا آرڈیننس کو مختلف شہروں کی عدالتوں میں چیلنج کر دیا۔ دائر کردہ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے لایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں