پنجاب میں کورونا پابندیوں میں نرمی

پنجاب میں کورونا پابندیوں میں نرمی

فائل فوٹو


لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی کر دی۔

محکمہ صحت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ کاروباری مراکز کورونا ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں ان ڈور اور آوٹ ڈائننگ کی ویکسینیٹڈ افراد کو اجازت ہو گی اور شادی کی ان ڈور تقریبات میں 500 مہمان شرکت کر سکیں گے۔

آوٹ ڈور تقریبات میں ویکسینیٹڈ افراد کی تعداد پر پابندی ختم کر دی گئی ہے اور مزارات میں بھی صرف ویکسینیٹڈ افراد کو آنے کی اجازت ہو گی۔ جم اب کھلے رہیں گے اور کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کے لیے کوروناپابندیوں میں نرمی

دفاتر 100 فیصد ویکسی نیشن کی صورت میں مکمل اسٹاف کے ساتھ کھل سکتے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ 80 اور ٹرینیں 100 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکیں گی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے فراہم کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔ تمام تعلیمی اداروں کو کھلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ 12 سال سے زائد عمر کا ویکسینیڈڈ ہونا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں