آئی ٹی سیکٹر کیلئے تاریخی پیکج کی منظوری


وزیراعظم عمران خان نے وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی سفارشات پر آئی ٹی سیکٹر کیلئے تاریخی پیکج کی منظوری دے دی۔

ہم نیوز کے مطابق آئی ٹی انڈسٹری کیلئے پیکج کی منظوری وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ پیکج کی منظوری پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے مشکور ہیں، اس سے ملک کی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔

آئی ٹی انڈسٹری کیلئے اہم فیصلے، شوکت ترین نے خوشخبری سنا دی

انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ تمام آئی ٹی کمپنیوں،فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کو ٹیکس سے مکمل استثنیٰ مل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام نے آئی ٹی سیکٹر کو مطلوبہ کاروباری صلاحیت پورا کرنے کا تاریخی موقع دیا ہے۔


متعلقہ خبریں