ماہی گیروں نے کراچی پورٹ کا چینل بندکر دیا، جہازوں کی آمد و رفت معطل


کراچی: ماہی گیروں نے کراچی پورٹ کا چینل بند کردیا ہے جس کی وجہ سے بحری جہازوں کی آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

وزیراعظم یا اسمگلر؟ مودی کی بندرگاہ سے 445 ارب کی منشیات پکڑی گئی

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ کراچی پورٹ کا چینل بند ہونے کے باعث گزشتہ کئی گھنٹوں سے جہازوں کی روانگی اور آمد متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔

اس ضمن میں مشیر بحری امور محمود مولوی کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں نے دوپہر تقریباً دو بجے کراچی پورٹ کا چینل بند کیا تھا۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ کراچی پورٹ کا چینل بند ہونے سے جہازوں کی روانگی بری طرح متاثرہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ بھی کر رہے ہیں۔

کراچی: بندرگاہ پر دو کار گو بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر

ہم نیوز کے مطابق اس سلسلے میں مشیر بحری امور محمود مولوی نے کہا کہ وفاق، سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں بیٹھ کر مسائل حل کرائیں۔


متعلقہ خبریں