پنجاب: گرمیوں کی چھٹیاں صرف دو ماہ کی ہوں گی

فوٹو: فائل


محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں صرف دو ماہ کی ہوں گی۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق چھٹیوں کے دورانیہ میں چار ہفتوں کی کمی کی گئی ہے جب کہ رواں برس صوبہ بھر میں گرمی کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہو گا۔ تعطیلات کا سلسلہ اکتیس جولائی تک جاری رہے گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی سال میں دو ماہ اضافہ کے باعث کیا گیا ہے، توسیع کے بعد رواں تعلیمی سیشن اکتیس مارچ کے بجائے اکتیس مئی کو ختم ہو گا۔

نیا تعلیمی سال یکم اپریل کے بجائے یکم اگست سے شروع ہو گا۔


متعلقہ خبریں