وزیراعظم دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے



وزیراعظم عمران خان روس کے دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے جہاں روسی نائب وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وونکوو ائیرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور حماد اظہر بھی موجود  ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی اہم ملاقات 24 فروری کو ہو گی، وزیراعظم کی روسی صدر کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پرملاقات ہو گی۔

دفتر خارجہ کی روسی صدر کے رواں ماہ دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید

وزیراعظم اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ڈپٹی وزیراعظم روس کے ساتھ ملاقات میں توانائی کے شعبہ سے متعلق امور پر گفتگو ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کرنٹ افئیرزکے معروف روسی اینکر میخائل گسمین کو انٹرویو بھی دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ کریں گے۔  روسی فیڈریشن کے گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے۔

وہ  نجی ہوٹل میں روس کی معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے،وزیراعظم 24 فروری کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں