پاکستان میں ہوائی سفر کے لیے مکمل ویکسی نیشن لازم قرار


این سی او سی نے ہوائی سفر کرنے والے تمام مسافروں کیلئے ویکسینیشن لازم قرار دیدی۔ فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مکمل ویکسین شدہ مسافروں کیلئے پرواز سے قبل پی سی آر کی منفی رپورٹ جمع کرانے کی شرط ختم کر دی جائے۔

این سی او سی کے مطابق 12 سال سے زیادہ عمر کے غیر ویکسین شدہ افراد کو پرواز سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جمع کرانا ہو گی ۔ 12 سال سے کم عمر کے مسافروں کو لازمی ویکسینیشن سے استثسنیٰ حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں