جاپان اور آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں

جاپان اور آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں

روس اور یوکرائن کی کشیدگی کے باعث جاپان اور آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے روس پر پابندی کے بعد اب جاپان اور آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں۔ جاپان کے وزیر اعظم فومیوکی شی دہ نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاپان میں روسی بانڈز کے اجرا پر پابندی لگائی جا رہی ہے اور کچھ روسی شہریوں کے اثاثے بھی منجمد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین کی سالمیت کو نقصان پہنچایا ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ جاپان ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے روس سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سفارتی بات چیت کی طرف واپس آئے۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین تنازع، امریکہ کی جانب سے روس پر تجارتی پابندیاں عائد

دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلیا کی سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ روس کے متنازع اقدامات کے خلاف کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوجیوں کی مشرقی یوکرین میں نقل وحرکت حملہ ہے اور آسٹریلیا کی جانب سے ان تمام افراد پر پابندی لگائی گئی ہے جن پر امریکہ نے پابندی عائد کی ہے۔


متعلقہ خبریں