ایف آئی اے کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے تحت گرفتاری سے روک دیا گیا

چیف جسٹس کیخلاف مہم، ایف آئی اے نے عمران ریاض اور اسد طور کو طلب کرلیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے تحت گرفتاری سے روک دیا گیا ہے۔

پیکا ایکٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ نےسیکشن 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار درائع سے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے تحت گرفتاری سے وزیراعظم آفس نے روکا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس سلسلے میں گزشتہ روز ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی ہدایات ڈی جی ایف آئی اے تک پہنچا دی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق دی جانے والی ہدایات میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ قواعد و ضوابط تیار ہونے تک کسی کو بھی گرفتار نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن: پیکا قانون میں ترمیم کے خلاف قرارداد منظور

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد کے لیے قواعد و ضوابط بنانے پر کام جاری ہے۔


متعلقہ خبریں