لاہور: اسپتال کے باہر خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا


پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال میں ایمرجنسی کے باہر خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق خاتون کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ رکشہ پہنچا تو خاتون  مدد کیلئے پکارتی رہی لیکن عملہ فوری نہ پہنچ سکا۔

جناح اسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

اس ضمن میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون اس وقت گھر سے روانہ ہوئی جب حالت تشویشناک تھی،  زچہ و بچہ دونوں کی حالت بہتر ہے۔

دوسری جانب ایم ایس جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ پتہ چلتے ہی عملے نے پہنچ کر عملے نے رکشے میں ہی ڈیلیوری کرا دی تھی۔


متعلقہ خبریں