ایلکس ہیلز کی اسلام آباد یونائیٹڈ میں واپسی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے آخری مرحلے کے میچز سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز نجی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایلکس ہیلز پلے آف اور فائنل کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہیں لیکن وہ ٹیم سے الگ تھلگ رہیں گے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق ایلکس ہیلز کھلاڑیوں کے ببل سے علیحدہ ہوئے تھے، اس لیے اب وہ ٹیم کے ساتھ سفر بھی نہیں کریں گے۔

آئی پی ایل میں معاہدہ، ایلکس ہیلز پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے

ترجمان کے مطابق ایلکس ہیلز کو ٹیم کا ڈگ آؤٹ استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی وہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل سکیں گے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ایلکس ہیلز پر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔


متعلقہ خبریں