سوئی سدرن گیس کمپنی کے بینک اکاونٹس منجمد

کراچی کے صنعتی ایریا میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا: برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بینک اکاونٹس منجمد کردیے ہیں۔

ایم ڈیز کو معطل نہیں کیا گیا،ترجمان ایس ایس جی سی

ہم نیوز نے اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اکاؤنٹس 23 ارب کے سیلز ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے پر منجمد کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت سوئی سدرن گیس کمپنی سے سیلز ٹیکس کی مد میں 312 ملین روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ 23 ارب روپے کی واجب الادا رقم کی اپلیٹ کمشنر بھی تصدیق کرچکے ہیں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی کے منجمد اکاؤنٹس سے واجب الادا رقم ریکور کی جائے گی۔

700 ارب کے ٹیکسز لگانیکا مطالبہ تھا، 343 ارب کے ٹیکسز میں چھوٹ کم کیں، ایف بی آر

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ لارج ٹیکس پیئرآفس کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 48 کے تحت یہ اختیار حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں