حزب اختلاف کچھ بھی کر لے ہم نے تیاری کر رکھی ہے، پرویز خٹک

pervaiz Khattak

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کچھ بھی کر لیے ہم نے اپنی تیاری کر رکھی ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو رکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیر اعظم کے خلاف ووٹ ڈالے گا تو وہ نااہل ہو جائے گا اور جب رکن نااہل ہو گا تو یہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو کہنا چاہتا ہوں ہم سوئے ہوئے نہیں ہیں اور ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اتنا آسان نہیں ہے۔ تحریک عدم اعتماد کا ڈرامہ بنا ہوا ہے لیکن ہم حزب اختلاف سے دگنا تیار ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آ رہی اور صرف لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ کوئی ان ہاؤس تبدیلی بھی نہیں آ رہی اور ہم اپنے اراکین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ہم نے اپنی تیاری کی ہوئی ہے اور ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 5 سال مکمل کریں گے اور ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔ حزب اختلاف جو مرضی کر لے تحریک عدم اعتماد ناکام ہے اور رہے گی۔ اتحادی جماعتوں کا وزارت سے متعلق کوئی مطالبہ نہیں ہے اور ہم اپنے وعدے پورے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا بنگلہ فوری نیلام کرنے کیلئے مراسلہ جاری

وزیر دفاع نے کہا کہ جو ایک دوسرے کو گالیاں اور سڑکوں پر گھسٹنے کی باتیں کرتے تھے آج وہ ایک ساتھ ہیں اور حزب اختلاف کو ڈر ہے کہ ان کے کیسز کھل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر اعظم عمران خان ہیں ادارے ان کے ساتھ ہیں۔ حزب اختلاف نے پھر ہارس ٹریڈنگ کی باتیں شروع کر دی ہیں کیونکہ کسی مخالف رکن اسمبلی کو ساتھ ملانا ہارس ٹریڈنگ ہے۔


متعلقہ خبریں