پی ایس ایل دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ ہے، مائیکل وان


انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مائیکل وان نے کہا کہ پی ایس ایل میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہوتے ہیں۔ یہاں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔


متعلقہ خبریں