روس کا یوکرین پر حملہ: 8 شہری، 40 یوکرینی فوج ہلاک


روس کے حملے کے بعد یوکرین کے کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، روسی فوجی یوکرینی دارالحکومت کیف کے قریب پہنچ گئے اور انہوں نے یوکرینی ائیربیس پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرینی فضائی دفاع کا نظام تباہ کرنے کا دعویٰ کیا جب کہ یوکرین نے روسی طیارے اور ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملوں میں8 شہری، چالیس یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے، پچاس روسی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب روس نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔

روس یوکرین تنازعہ پر سلامتی کونسل کا 3دن میں دوسراہنگامی اجلاس بھی ہو رہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خطے کی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپیل کی  کہ پیوٹن اپنےفوجیوں کویوکرین پرحملےسے روکیں۔


متعلقہ خبریں