زرداری سراج الحق ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال


لاہور: پاکستان ییپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں میں حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے اتفاق پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہو گی۔

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان ملاقات کی اندرونی کہانی

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے  کہی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔

آپ کے پاس ووٹ لینے آیا ہوں، ایک ووٹ انتہائی اہم ہے: زرداری کا سراج الحق سے مکالمہ

آصف زرداری کی سراج الحق سے ہونے والی ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، امیر العظیم، فرید پراچہ اور محمد حسین محنتی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

شہباز شریف نئے وزیراعظم،اپوزیشن کے بڑوں میں اتفاق

 

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی اور غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر یقینی کی صورتحال کے خاتمے کے لیے پیپلزپارٹی نے 27 فروری کو مارچ کا اعلان کیا ہے جو مزار قائد سے شروع ہو کر اسلام آباد پہنچے گا۔

تحریک انصاف نے تاریخی غداری کی، سراج الحق

انہوں ںے کہا کہ کوشش ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر حکومت کو چلتا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے اور ساتھ ہی امید ظاہر کی ملاقات عوام کی بہتری کی خبر لے کر آئے گی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اپوزیشن میدان عمل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اکھٹے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

عمران خان عوام کی مزید بددعائیں نہ لیں، شہباز شریف

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ملاقات ہونا اچھی چیز ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر آدمی پریشان ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو ہر لحاظ سے نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں ںے مطالبہ کیا کہ عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ساتھ مستعفی ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی و قومی سلامتی کے لیے رسک بن گئی ہے۔

حکومت سندھ ہٹ دھرمی چھوڑے اور کالا بلدیاتی قانون واپس لے، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی مشاورت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوریٰ کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں رابطوں و ملاقاتوں پر بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے تمام پہلوؤں کو دیکھا ہے، اب اپنے فورم پر مشاورت کریں گے۔


متعلقہ خبریں