آپ کے پاس ووٹ لینے آیا ہوں، ایک ووٹ انتہائی اہم ہے: زرداری کا سراج الحق سے مکالمہ

آپ کے پاس ووٹ لینے آیا ہوں، ایک ووٹ انتہائی اہم ہے: زرداری کا سراج الحق سے مکالمہ

لاہور: آپ کے پاس ووٹ لینے آیا ہوں، آپ اپنا کردار ادا کریں۔ یہ جملے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سے ملاقات کے دوران کہے۔

زرداری سراج الحق ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سابق صدر آصف زرداری نے واضح طور پر کہا کہ جماعت اسلامی اپوزیشن کی بڑی پارٹی ہے اور آپ کا ایک ووٹ ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ووٹ دیں کیونکہ ماضی میں ایک ووٹ کم ہونے سے بل پاس ہو گیا تھا۔

آصف زرداری اور سراج الحق کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی ذمہ دار ذرائع سے ہم نیوز نے بتائی ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے واضح طور پر کہا کہ حکومت مکمل طورپر ناکام ہو گئی ہے، داخلی و خارجی محاذوں پرحکومت مکمل پسپائی اختیار کر چکی ہے۔

شہباز شریف نئے وزیراعظم،اپوزیشن کے بڑوں میں اتفاق

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پر کوئی بھی تحفظات ہیں، ہمیں بتائیں انہیں دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
الیکشن اصلاحات پر آپ کے مؤ قف کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے نتیجے میں بننے والی نئی حکومت سب سے پہلے الیکشن اصلاحات کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اس پر کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی ہو گی۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کا مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق

ذرائع کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ تجاویز کو جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ میں رکھیں گے، اس کے بعد جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ابھی تک اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔


متعلقہ خبریں