شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں آپریشنز کے دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و بارود، آلات، سب مشین گنز برآمد ہوئیں۔

آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ دہشتگرد اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمد علی، مطیع اللہ، محمد عمر، اختر حسین، شیر اور وسیم کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ دہشتگرد ملحقہ قبائلی اضلاع میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔

اس دوران سیکیورٹی فورسز نے ایک غار کو گھیرے میں لیا جہاں چھپے ہوئے دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔


متعلقہ خبریں