پہلا ایلیمینیٹر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا۔

اسلام آباد کی جانب سے ایلکس ہیلز نے 62، اعظم خان نے 28 اور شاداب خان نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

پی ایس ایل دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ ہے، مائیکل وان

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے تین جب کہ بینی ہاول نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے  پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے 58 جب کہ شعیب ملک نے 51 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے تین جب کہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل فائنل میں رسائی کے لیے دوسرا ایلیمینٹر کل کھیلا جائے گا جس میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔


متعلقہ خبریں