اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا۔

جڑواں شہروں میں صبح سویرے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ اسلام آباد ہائی وے پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کو خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں 35 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 24 ملی میٹر، مظفرآباد میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے علاقے بالاکوٹ میں 10 ملی میٹر، پٹن میں 9 ملی میٹر، دیر میں 8 ملی میٹر، مالم جبہ، سیدو شریف میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں