راولپنڈی: پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کیلاش کمار لیفٹیننٹ کرنل بن گئے۔
سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج میں تاریخ رقم ہو گئی اور پہلے ہندو افسر کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر ہیں اور ان کی تصویر بھی پہلی بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل کیلاش کمار کو ترقی ملنے پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
Congratulations #KelashKumar you are our pride…. #pakarmyzindabad https://t.co/oRDUGu8clU
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 25, 2022
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہندو افسر کی پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ ہمارے لیے فخر ہیں۔ پاک فوج زندہ باد۔