دوسرا ایلیمینیٹر : اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی کی ٹیم میں واپسی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں لاہور قلندرز کے خلاف دوسرے ایلیمینیٹر سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بیٹر پال اسٹرلنگ اہم میچ میں ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پی ایس ایل دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ ہے، مائیکل وان

لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے مابین میچ آج شام 730 بجے کھیلا جائے گا۔اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز سے ٹکرائے  گی۔

پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین دو میچز کھیلے گئے جن میں قلندرز نے فتح سمیٹی۔


متعلقہ خبریں