بلوچ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کار حادثے میں جاں بحق

بلوچ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کار حادثے میں جاں بحق

جلال پور: سینئر سیاستدان اور ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ممتاز کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن کا انتقال ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق ٹریفک حادثہ جلال پور پیر والا ایم فائیو موٹر وے پر انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں کار ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

علاقہ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں اور انہوں نے فوری طور پر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں 60 سالہ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی شناخت 35 سالہ سہیل اور 35 سالہ عبدالشکور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زیر علاج زخمیوں کا تعلق تحصیل خان پور سے ہے۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی نماز جنازہ ادا

ہم نیوز نے اس سلسلے میں خاندانی ذرائع سے بتایا ہے کہ ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ فیصل آباد سے بہاولپور جا رہے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بھاگ، بلوچستان میں اد ا کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے جاں بحق ہونے پر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں سے اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دکھ و غم کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

سیاسی رہنماؤں نے مرحوم ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ عوام و جمہوریت کے لیے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں