سندھ انسانوں کے رہنے کی بدترین جگہ ہے حالانکہ 10 ہزار ارب خرچ ہو گئے، مصطفیٰ کمال

سندھ انسانوں کے رہنے کی بدترین جگہ ہے حالانکہ 10 ہزار ارب خرچ ہو گئے، مصطفیٰ کمال

حیدرآباد: چیئرمین پاک سر زمین پارٹی ( پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس ہزار ارب خرچ ہو گئے لیکن پھر بھی سندھ انسانوں کے رہنے کی بدترین جگہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹارگیٹڈ آپریشن کرانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 49 ہزار میں سے گیارہ ہزار اسکول گھوسٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیچر گھوسٹ ہوتے تھے، اب اسکول ہی گھوسٹ ہو گئے ہیں۔

چیئرمین پی ایس پی نے دھرنے میں کامیابی ملنے پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے احتجاج مؤخر کیا تھا لیکن اگر باتیں نہیں مانی گئیں تو پھر آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔

حکومت سندھ کا اساتذہ کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ جائزہ لے رہے ہیں کہ جو باتیں کی تھیں اس پر کتنا عمل ہوا؟ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں 80 فیصد کامیابی دی اور 80 فیصد باتیں مانی گئیں۔

وفاق نے سندھ کے 32 ارب روپے کاٹ کر صوبے کو مشکلات سے دو چار کیا، وزیراعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں تین آئینی ترامیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح وفاق سے صوبوں کو پیسے ملتے ہیں بالکل اسی طرح صوبوں سے نچلی سطح تک پیسے جائیں۔


متعلقہ خبریں