یوکرینی دارالحکومت کیف پر قبضے کی لڑائی ،دھماکوں کی آوازیں


 روس کی جانب سے یوکرینی دارلحکومت کیف پر قبضے کی لڑائی  جاری ہے ۔یوکرین کے دارالحکومت کیف  میں وقفے وقفے سے دھماکوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق یوکرینی دارالحکومت پر کئی سمتوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ شہر میں  میدان اسکوائر کے قریب ایک بڑے دھماکے کی آواز سنائی دی ۔کیف شہر کے مرکز میں دھماکوں کی آواز میلوں دور سے سنائی دی۔

امریکی میڈیا  کے مطابق روسی فوج نے دارالحکومت کیف کے مضافات میں اہم اسٹرٹیجک علاقے پر قبضہ کر لیاہے۔  یوکرینی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ميكولائف میں روسیوں کو آگے بڑھنے سے روک لیا  گیا ہے۔

دوسری جانب  روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے شہر میلیٹوپول کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔روسی فوج کو میلیٹوپول مین کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

گزشتہ شب  یوکرین کے صدر نے پیغام میں کہا تھا کہ روس آنے والے گھنٹوں میں دارالحکومت کیف پر حملہ کر دے گا۔یہ رات سخت، بہت مشکل ہوگی، لیکن صبح ضرور آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن ہماری مزاحمت کو توڑنے کے لیے تمام ذرائع استعمال کرے گا۔ ہمیں ثابت قدم رہنا چاہیے،یوکرین کی قسمت کا فیصلہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے  شہریوں سے کیف کا دفاع کرنےکی اپیل بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں