گولہ بارود کی ضرورت ہے سواری کی نہیں، یوکرینی صدر کا ملک چھوڑنے سے انکار


یوکرینی صدر نے  ملک سے نکلنے کی پیش کش مسترد کردی۔

یوکرین پر حملے کے تیسرے روزروسی افواج نے کیف  میں داخل ہو گئیں اور شہر کی گلیوں میں لڑائی جاری ہے۔

ایسے وقت میں امریکہ نے  یوکرینی صدر کو ملک سے نکلنے کی پیش کش کی جسے یوکرینی صدرنے مسترد کر دیا ہے۔

یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ  میں دارالحکومت ہی میں رہوں گا، کیونکہ لڑائی یہاں ہو رہی ہے۔ مجھے گولہ بارود کی ضرورت ہے، سواری کی نہیں۔

انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔


ان کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں  میں نے نہ ہی ملک چھوڑا ہے اور نہ ہی ہتھیار ڈالے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یوکرین کی فوج کے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر اطلاع دی گئی ہے کہ روسی افواج نے کیف کے فوجی یونٹس میں سے ایک پر حملہ کیا تاہم اس کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں