پی ایس ایل 7:فائنل میں علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ ایمپائرنگ کریں گے


پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل میں علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ ایمپائرنگ کریں گے۔

دونوں ایمپائرز 27  فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین فائنل میں ایمپائرنگ  کے فرائض نبھائیں گے۔ علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ مجموعی طور پر 81 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب رچرڈ ایلنگ ورتھ پی ایس ایل کے فائنل میں ایمپائرنگ کریں گے۔ علیم ڈار اس سے قبل لیگ کے پہلے، تیسرے، پانچویں اور چھٹے ایڈیشنز کے فائنل میں بھی امپائرنگ کرچکے ہیں۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن مائیکل گف لیگ کے فائنل میں تھرڈ ایمپائر ہوں گے۔ احسن رضا فورتھ ایمپائر کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

پی ایس ایل 7 کے فائنل میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی آئی سی سی کے میچ ریفری روشن ماہنامہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں