نیشنل ڈیوٹی پہلی ترجیح ہے، راشد خان کی پی ایس ایل فائنل کھیلنے کی تردید


افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا فائنل کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہوتی اگر میں بھی لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہوتا اور فائنل کھیلتا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے سے قاصر ہوں، قومی ٹیم سے کھیلنا میری پہلی ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل کل قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں