نمبر گیم پوری ہے تو حزب اختلاف کس کا انتظار کررہی ہے؟ شفقت محمود


لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نمبر گیم پوری ہے تو حزب اختلاف کس کا انتظار کر رہی ہے؟

وفاقی وزیر تعلیم اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حزب اختلاف کی حقیقت کا علم ہے اور عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نمبر گیم پوری ہے تو حزب اختلاف کس کا انتظار کر رہی ہے؟ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والے ہارس ٹریڈنگ کی کوشش میں ہیں اور اتحادی اس لیے ہمارے ساتھ ہیں کہ ان کا نظریہ ہم سے ملتا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں بتائیں انہوں نے 30 سال باریاں لیں لیکن عوام کے لیے کیا کیا؟ موجودہ دور حکومت میں کامیاب خارجہ پالیسی سب کے سامنے ہے اور اس وقت ہمارے تمام ممالک سے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام چوروں اور ڈاکوؤں کو ووٹ نہیں دیں گے جبکہ کاروبار کرنے والا شخص کیا معاشی پالیسی بنائے گا اس لیے قوم پر رحم کریں اور اسے آگے بڑھنے دیں۔ اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ نظریاتی ہم آہنگی کی وجہ سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد کی تحریک کا اصولی فیصلہ کر چکے ہیں، شہباز شریف

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے دروازے کھلے ہوتے ہیں اب کوئی ملنا چاہتا ہے تو اسے منع نہیں کیا جاتا۔ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہمارا اتحاد مضبوط ہے جبکہ حزب اختلاف گزشتہ 3 سال سے حکومت گرانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر چلی گئی ہے تو پھر اس کے اثرات تو ہوں گے۔ کچھ چیزیں ہمارے کنٹرول میں ہیں اور کچھ نہیں ہیں۔ عالمی سطح پر بڑھنے والی قیمتیں ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت ختم ہونے کا گمراہ کن پروپیگنڈا کیا گیا۔ ہم نے مینار پاکستان میں 6 جلسے کیے یہ ایک بھی کر کے دکھا دیں۔ حزب اختلاف اندر سے کھوکھلی ہے


متعلقہ خبریں