فائنل سے قبل ملتان سلطانز کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیم ڈیوڈ کی ٹیم میں واپسی


لاہور قلندرز کے خلاف فائنل سے قبل ملتان سلطانز کو بڑی خوشخبری ملی ہے، آل راؤنڈر ٹیم ڈیوڈ نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ٹیم ڈیوڈ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور وہ کل کے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ ٹیم ڈیوڈ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث کوالیفائر نہیں کھیل سکے تھے۔

دوسری جانب افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا فائنل کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

رضوان کو ملتان سلطانز کی کپتانی دینے کا فیصلہ کس کا تھا؟ جہانگیر ترین نے بتا دیا

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہوتی اگر میں بھی لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہوتا اور فائنل کھیلتا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے سے قاصر ہوں، قومی ٹیم سے کھیلنا میری پہلی ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل کل قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں