پی ایس ایل سیزن 7 کی فاتح ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل سیزن 7 کا فائنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا جس میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد پی ایس ایل سیزن 7 کے فاتح کا جشن منائیں گے۔ 2017 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ جب لاہور کا تاریخی گراؤنڈ دوبارہ پی ایس ایل کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔

ملتان نے ایونٹ کے واحد کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے  شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جبکہ لاہور نے ٹورنامنٹ کے دوسرے ایلیمینٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں 2 مرتبہ لیگ مرحلے میں مدمقابل آچکی ہیں، جہاں فتح کی دیوی ایک مرتبہ لاہور اور ایک مرتبہ ملتان پر مہربان ہوچکی ہے۔ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو اب تک رواں سیزن میں شکست دینے والی واحد ٹیم بھی لاہور قلندرز کی ہی ہے۔


متعلقہ خبریں