پی سی بی: 100 کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ مل گیا

PCB

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 100 نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا ہے۔

پی ایس ایل کی وجہ سے دوبارہ سموگ آگیا، پی سی بی کیخلاف نوٹس لیں گے، عدالت

ہم نیوز نے پی سی بی کے حوالے سے بتایا ہے کہ جونیئر ڈویلمپنٹ پروگرام کے تحت 13 سے 19 سال کی عمر کے 100 نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق جن نوجوان کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے انہیں بطور خاص آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ کو دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔

پی ایس ایل7: لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت جن کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے انہیں تعلیمی اسکالرشپس بھی دی جائیں گی۔ ان کھلاڑیوں کو ماہانہ 30 ہزار روپے دیا جائے گا۔

اعلامیے کے تحت اعلان کردہ 100 کھلاڑیوں میں سے 45 کا تعلق انڈر 19، 25 کا انڈر 16 اور 15 کا انڈر 13 سے ہے جب کہ 10کھلاڑی ایسے بھی ہیں جنہیں اسپیشل ٹیلنٹ کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل کے چیمپئن کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ اور پذیرائی کے لیے بھی 5 خصوصی کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں