چوروں کی عدم اعتماد لانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی، پرویز خٹک

چوروں کی عدم اعتماد لانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی، پرویز خٹک

نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کرسی چور بھی شور مچا رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہورہا ہے۔

پیپلزپارٹی اب جماعت نہیں، زرداری مافیا بن چکی ہے: علی زیدی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ 62 ڈالرز فی بیرل کا پیٹرول 106 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر کوئی ہمیں مفت تیل نہیں دیتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

جمہوریت کے نام پر آمریت ہے، تبدیلی حکمرانوں کی جیبوں میں آئی ہے: بلاول

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر پرویزخٹک نے کہا کہ چالیس سال سے ملک کو لوٹنے والے عمران خان کو نا لائق کہہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چور بھی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔

عمران خان باکردار انسان ہیں، پیپلزپارٹی پنجاب میں دفن ہو چکی: شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا کہ چوروں کی عدم اعتماد لانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔


متعلقہ خبریں