مبارک ہو لاہور قلندرز: صدر مملکت اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کی مبارکباد

مبارک ہو لاہور قلندرز: صدر مملکت اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کی مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک ہو لاہور قلندرز۔

لاہور قلندرز نے پہلی بار پی ایس ایل جیت لی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ملتان سلطانز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔

پی ایس ایل 7 میں دفاعی چیمپین ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی مبارکباد دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے لاہور قلندرز کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج لاہور نہیں، پاکستان جیتا ہے اور شاہین جیتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی لاہور قلندرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی۔

پی ایس ایل کے چیمپئن کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی کپتانی اورعمدہ باؤلنگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہوئی ہے۔

لاہور قلندرز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بھی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی پوری ٹیم اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہے۔

پی ایس ایل دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ ہے، مائیکل وان

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ڈیرین سیمی نے لاہور قلندرز کی کامیابی پر کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو پہلی بار پی ایس ایل ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی نے بہت متاثر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں