شاہین کی جیت میری جیت ہے، محمد رضوان


ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل 7 ہار کے بھی جیت گئے کیونکہ شاہین کی جیت ان کی جیت ہے۔

محمد رضوان نے ٹوئٹ میں اپنی ٹیم کو پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی،” گرتے ہیں شاہ سوار ہی میدان جنگ میں” کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ملتان سلطانز نے چیمپئنز کی طرح کھیلا،  ہمیشہ یقین رکھنا ہے، تمام شائقین، اسٹاف، کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مالکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ لاہور قلندرز کے لیے خوش ہوں ، اور شاہین آفریدی کی جیت میری جیت ہے۔


یاد رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے، لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔


متعلقہ خبریں