فواد چوہدری کی سر پھری محبت کون ؟


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر لاہور سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔

گزشتہ رات پی ایس ایل 7 میں لاہور کی جیت پر فواد چوہدری اس قدر خوش ہوئے کہ  انہوں نے ایک پوسٹ کی، جس میں شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ  محبت کب کسی اور سے ہے، یہ سر پھری بھی لاہور سے ہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے لاہور قلندرز اور لاہور کے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے زندہ آباد کا نعرہ بھی لگایا۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی لاہور قلندر کو PSL 7 جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔


متعلقہ خبریں