شاہد آفریدی شاہین آفریدی کی کپتانی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

شاہین کو منع کیا تھا لیکن وہ بھی آفریدی ہے، شاہد آفریدی

 پی ایس ایل کاٹائٹل جیتنے پرشاہد آفریدی بھی شاہین شاہ آفریدی کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

پی ایس ایل سے پہلے شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی کپتانی سنبھالنے سے منع کرنے والے شاہد آفریدی اب ان کی تعریف میں مصروف نظر آتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی۔  انہوں نےشاہین آفریدی کی طرز قیادت کی بھی تعریف کی۔

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو فائنل میں ہرا کر پی ایس ایل 7 کی ٹرافی اٹھائی تو شاہد آفریدی نے تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔


انہوں نے کہا کہ مبارک ہو شاہین، آپ یقیناً چیمپئن ہیں بلکہ قلندرز کا پورا اسکواڈ ہی چیمپئن ہے۔ یہاں تک کہ پورا لاہور اس جیت کا حق دار تھا۔

یاد رہے کہ ایونٹ کے آغاز سے قبل جب لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد کی تو  شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ میں نے شاہین کو کپتانی سنبھالنے سے منع کیا لیکن وہ بھی میری طرح پٹھان ہے اور کسی کی نہیں سنتا۔


متعلقہ خبریں