روس یوکرین تنازع: پٹرول کی قیمت میں مزید9 روپے 59پیسے اضافے کا امکان

petrol

  روس یوکرین تنازع کے بعد  عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کے باعث  پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں مزید9 روپے 59پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 169 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 162 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں 4 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ  آج وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہو گا۔

یاد رہے کہ 16فروری سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ  یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی نئی قیمت 103 ڈالر 15 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں