ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی قیادت محمد رضوان کے سپرد

غیر ملکی کھلاڑی اسلام میں دلچسپی لیتے ہیں، محمد رضوان

ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی قیادت محمد رضوان کے سپرد کر دی گئی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کمنٹری پینل نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا انتخاب کرلیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کے ان چار کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ جنہیں ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ان کے علاوہ رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ کو بھی ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں شامل کیا گیا ہے۔


ٹورنامنٹ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے بھی چار کھلاڑیوں کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان میں شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، فخر زمان اور راشد خان بھی شامل ہیں۔

پشاور زلمی سےشعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹڈ سےشاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے نسیم شاہ کو  بھی ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں