پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کیلئے شکریہ، بابر اعظم


قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز  کے پی ایس ایل 7 کا چیمپئن بننے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹر بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے لاہور قلندرز کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ  دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شاہین شاہ کی پرفارمنس داد کی مستحق ہے، جبکہ محمد رضوان اور ملتان سلطانز کے ساتھ میری تمام ہمدردیاں ہیں۔

انہوں نے پی ایس ایل کو اتنا ہٹ بنانے پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے گزشتہ رات پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار فتح اپنے نام کرلی ہے۔ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی دفاعی چیمپین تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فائنل سے قبل ملتان سلطانز کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیم ڈیوڈ کی ٹیم میں واپسی

ہم نیوز کے مطابق لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، خوشدل شاہ 32 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین جب کہ محمد حفیظ اور زمان خان نے  2/2 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں