جیت کی خوشی، حفیظ کا شکریہ، چیمئینز کا ڈریسنگ روم میں جشن


پی ایس ایل 7 کا اختتام لاہور قلندرز کی شاندار فتح کے ساتھ ہوا، جیت کی خوشی ڈریسنگ روم تک پہنچ گئی، اور چیمئینز نے ایک دوسرے کو اچھا پرفارم کرنے پر مبارکبادیں پیش کیں۔

لاہور قلندر کے آفیشل اکاونٹ میں ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے، جس میں ٹیم کے مالک کے ساتھ تمام کھلاڑی موجود ہیں۔

ویڈیو میں سب سے پہلے لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او ) ثمین رانا نے کہا کہ آپ سب نے کر دکھایا اور آپ سب ہی تعریف کے قابل ہیں۔


جس کے بعد قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکریہ سے آغاز کیا کہ ان وہ پاکستان آئے اور اس فیملی کا حصہ بنے۔

شاہین شاہ آفریدی نے خصوصی طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد حفیظ کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ حفیظ بھائی کی وجہ سے گراونڈ میں پر چیز میں آسانی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری ٹیم نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا، یہی کہا تھا کہ چیمپئینز کی طرح کھیلنا اور ایسا ہی ہوا، آپ نے ثابت کیا کہ ہم چیمپئینز ہیں۔

 


متعلقہ خبریں