ہوشیار: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے سے زائد اضافہ


اسلام آباد: اوگرا نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 318 روپے مزید مہنگا کردیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافہ

ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 318 روپے 74 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2758 روپے 67 پیسے ہوگئی ہے۔

روس یوکرین تنازع: پٹرول کی قیمت میں مزید9 روپے 59پیسے اضافے کا امکان

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

عمران خان نے جاتے جاتے مہنگائی کی بمباری تیز کر دی، بلاول بھٹو

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر اس وقت 2439 روپے 93 پیسے کا ہے۔


متعلقہ خبریں