پیٹرول اور ڈیزل 10/10 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا، نوٹی فکیشن جاری

petrol

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اطلاق شب 12 بجے سے ہو گا۔

پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر، بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر قبل قوم سے خطاب کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 10 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 149 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافہ

ہم نیوز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے۔

ہوشیار: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے سے زائد اضافہ

ہم نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے تحت مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ایک روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 125 روپے 56 پیسے ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں