مغرب جھوٹ کا شہنشاہ ہے، روسی صدر

ولادی میر پیوٹن

یوکرین روس تنازع، اقوام متحدہ میں روسی مشن کے 12 ارکان کو امریکہ چھوڑنے کا حکم دے دیا، روسی مندوب نے بتایا کہ روسی مشن کے ارکان کو7 مارچ تک امریکہ چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی مشن ارکان کی تعداد 100 کے قریب ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ روسی مشن ارکان جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، روسی مشن ارکان نے امریکہ میں رہائش کے استحقاق کا غلط استعمال کیا، روسی مشن ارکان کی سرگرمیا ں امریکی نیشنل سیکیورٹی کے خلاف ہیں۔

جسے روس نے  دشمنی پر مبنی بیان قرار دیا ہے،روسی مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام انتہائی مایوس کن ہے، ہم یہ سارے الزامات مسترد کرتے ہیں۔

یوکرین نے روس کو انٹر پول سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا ہے، برطانیہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ یوکرین کے مطالبہ پر روس کی انٹر پول رکنیت معطل کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن نے روسی صدر سے اعزازی بلیک بیلٹ واپس لے لی

روس 1990 سے انٹر پول عالمی پالیسنگ کا رکن ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو جھوٹ کا شہنشاہ قرار دیدیا ہے، روسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی سیاستدان اور صحافی مانتے ہیں کہ ملک میں جھوٹ کی بادشاہت قائم ہے،مغربی ممالک امریکہ کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں، پیروی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یوکرین میں آپریشن ہی ملک کو خونریزی سے بچانے کا واحد آپشن تھا۔

دوسری جانب روس نے 24 سے زائد یورپی ممالک اور کینیڈا کے لیے فضائی حدود بند کر دی ہیں، اس سے پہلے یورپی ممالک نے ماسکو پر فضائی پابندی لگائی تھی۔

 


متعلقہ خبریں