یوکرین تنازع:فیفا کی روس پر فٹبال ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی

فیفا ورلڈ کپ 2018: آج تین اہم مقابلے ہوں گے | urduhumnews.wpengine.com

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے باعث فیفا نے روس پر فٹبال ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگادی۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے روس پر فٹبال کے تمام مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ فیفا اور یوئیفا کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان کے مطابق روس کسی بھی قسم کےفٹبال مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے گا۔

یاد رہے کہ روس کی قومی فٹبال ٹیم نے 24 مارچ کو ورلڈکپ کے پلے آف مرحلے کے لیے پولینڈ کے ساتھ کھیلنا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیفا نے بین الاقوامی میچز میں روسی پرچم اور ترانے کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی ۔روس میں کسی  بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ  کے انعقاد پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں