مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے 8 کشمیری شہید کر دئیے


مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، روز ظلم کی نئی داستان لکھی جا رہی ہے، فروری کے مہینے میں قابض فوج نے نہتے 8 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کالے قانون کے تحت 107 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ پُرامن مظاہرین پر فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

قابض فوج نے  179نام نہاد سرچ آپریشن کیے جبکہ 7 گھروں کو تباہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کشمیر پر اقدامات سے پیچھے ہٹے تو مذاکرات کو تیار ہیں، وزیراعظم

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 1989 سے اب تک 95 ہزار 979 کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 7 ہزار 232 افراد کو ماروائے عدالت قتل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1 لاکھ 64 ہزار 230 عام شہریوں کو بےقصور گرفتارکرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔

بھارتی دردندوں سے خواتین بھی محفوظ نہیں اور ان سالوں میں 11 ہزار 250 خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات رپورٹ ہوئے۔


متعلقہ خبریں